وفاقی وزیرریاض پیرزاد ,وفاقی سیکرٹری امجدعلی خان ,صدراے ایف پی اکرم ساہی اور سیکر ٹری پی او اے خالد محمود کی انعام بٹ اورعنایت اللہ کو گولڈمیڈلز جیتنے پراورپی ڈبلیو ایف کےعہدیداروں کو مبارکباد

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز )وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، وفاقی سیکرٹری امجدعلی خان، صدر پاکستان اتھلیٹکس   فیڈریشن جنرل (ر) اکرم ساہی ،سیکر ٹری پی او اے خالد محمود. ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹراخترنوازگنجیرا اور  ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل سیدحبیب شاہ  نے پاکستانی پہلوان انعام بٹ اورعنایت اللہ کے ورلڈچیمپیئن شپ میں گولڈمیڈلز جیتنے پرپاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کو مبارکبادپیش کی اورانہیں مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا، اس موقع پرارشدستار نے کہاکہ یہ سب کچھ حکومت اورپی ایس بی حکام کے تعاون اورسرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا اور انشاء اللہ پاکستانی پہلوان اولمپک سمیت تمام عالمی مقابلوں میں سبزہلالی پرچم کوسربلند کرتے رہیں گے۔