تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 انکلوژرز کے 1500 والے تمام ٹکٹس پہلے ہی روز فروخت ہو گئے

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 انکلوژرز کے 1500 والے تمام ٹکٹس پہلے ہی روز فروخت ہو گئےمیچ کے لیے ٹکٹوں کے حصول کے پہلے مرحلے میں 7 انکلوژرز کے ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے دستیاب تھے۔ 7میں سے 4 عبدالقادر،،  اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور راجاز انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی تھی جو تمام کے تمام بک ہو چکے ہیں۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے لئے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے جب کہ وسیم اکرم انکلوژر کے لئے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ وسیم اکرم انکلوژر کے 5 ہزار روپے والے وی وی آئی پی ٹکٹس کی بھی مانگ بڑھ گئی ہے۔