پنجاب ایج گروپ بوائز سوئمنگ کے ٹرائلز 28اکتوبر کو ہوں گے

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب ایج گروپ بوائز کی سوئمنگ کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 28اکتوبر کو پنجاب یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں منعقد ہوں گے، ٹرائلز انڈر12،14،16ایج گروپ کیٹیگری کے ہوں گے، ٹرائلز سے منتخب ہونیوالی ٹیم 22ویں نیشنل جونیئر بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی جو کہ 11،12نومبر کو کراچی میں ہورہی ہے۔