آل پاکستان انٹر بورڈ والی بال ٹورنامنٹ بنوں بورڈ نے پشاور بورڈ کو ھرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

بنوں (سپورٹس ورلڈ نیوز ) آل پاکستان انٹر بورڈ والی بال ٹورنامنٹ بنوں بورڈ نے پشاور بورڈ کو ھرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ،سوات بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ڈپٹی کمشنر بنوں علی اصغرنے انعامات تقسیم کئے۔ بنوں بورڈ کے زیر اھتمام چھ روز سے جاری آل پاکستان انٹر بورڈ والی بال ٹورنامینٹ کا فائنل بنوں بورڈ اور پشاور بورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔پہلی پوزیشن کے لئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جوکہ بنوں بورڈ نے پشاور بورڈ کو 3-2سے ھرا کر جیت لیا اور پشاور بورڈ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔تیسری پوزیشن کے لئے فیصل وآباد اور سوات بورڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جوکہ پانچ سیٹ تک جاری رہا بلآخر یہ مقابلہ سوات بورڈ نے 3-2سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بنوں تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے جبکہ دیگر مہمانان میں چیئرمین بنوں بورڈ جہانداد خان،سیکریٹری ٹیکنیکل بورڈ پشاور قاسم خان،لطیف شاہ نے بھی انعامات تقسیم کئے۔

علی اکبر شاہ قادری۔میڈیا کوآرڈینیٹرپی وی ایف کی جاب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان انٹربورڈ والی بال ٹورنامینٹ میں پاکستان بھر سے 12 تعلیمی بورڈ کی والی بال ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بنوں بورڈ،پشاور بورڈ،ٹیکنیکل بورڈ پشاور،ساہیوال بورڈ،فیصل آباد بورڈ،سوات بورڈ،مردان بورڈ،مالاکنڈ بورڈ،گجرانوالہ بورڈ،ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ،کوھاٹ بورڈ اورآذاد کشمیر بورڈ کی والی بال ٹیمیں شامل تھیں۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شاہ نعیم ظفرنے کہا ہے کہ پاکستان میں 29 تعلیمی بورڈز ہونے کے باوجود 12تعلیمی بورڈ کی شرکت متاثر کن نہیں تاہم یہ ایک اچھی ابتداء ہے اور امید ہے آئندہ ہونے والے انٹر بورڈ والی بال ٹورنامینٹ میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ کے چیئرمین چوھدری محمد یعقوب کی ھدایت کے تحت پاکستان والی بال کے ایرانی کوچ حامد موہیدی ٹورنامینٹ کے دوران یوتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے لئے موجود رہے۔ایرانی کوچ کی تجویز پر18یوتھ کھلاڑیوں کی منتخب کیا جائیگا اور چند روزنیشنل کیمپ میں رکھ کر انمیں سے 8والی بال کھلاڑیوں جنکی پیدائش کا سن 2003ہوگا،نیشنل کیمپ میں شامل کردیا جائیگا۔ فیڈریشن کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل نے بنوں میں کامیاب والی بال ٹورنامینٹ آرگنائز کرنے پر چیئرمین بنوں بورڈ، سیکریٹری خالد وقار اور لئیق خان کو مبارکباد دی ہے۔