ایشین انڈر15بیس بال چیمپین شپ ، پاکستان اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو 10-0سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی

ٹوکیو (سپورٹس ورلڈ نیوز) جاپان میں کھیلی جا رہی ایشین انڈر15بیس بال چیمپین شپ میں پاکستان اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو 10-0سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں حاصل ہونے والی اس کامیابی نے پانچویں پوزیشن دلا دی ہے۔ ایونٹ میں ایشیاء بھر سے چھ ٹیمیں شریک تھیں جن میں میزبان جاپان کی ٹیم کے علاوہ کوریا۔فلپائن۔ہانگکانگ۔پاکستان اور چائینز تائی پائی کی ٹیمیں شریک تھیں۔

قومی ٹیم کے ساتھ جاپان میں موجود پاکستان ٹیم کے مینجر سید فخر شاہ نے فون پر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایونٹ میں ٹیم پاکستان کا مقابلہ ایشیاء کی بیس بال پاورز کے ساتھ تھا جس میں ہماری ٹیم نے کم تجربہ کے باوجود اچھا کھیلا۔جس پر سبھی نوجوان کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔