کر کٹ کے فرغ اور بقاء کے لئے کراچی میں کر کٹ کا ہونا بے حد ضروری ,کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کا فیصلہ بہترین :شاہد خان آفریدی

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کر کٹ کے فرغ اور بقاء کے لئے کراچی میں کر کٹ کا ہونا بے حد ضروری ہے،پی سی بی کا کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کا فیصلہ بہترین اور نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کی بحالی اور اسکی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز قابل تعریف ہے، کراچی پاکستان کر کٹ ہسٹری کا روشن ستارہ تھا جس نے پاکستان کو بہترین کھلاڑی دئے اب بھی یہاں سب سے زیادہ کر کٹ ہوتی ہے ، کر اچی کو کر کٹ کی نرسری کی حثیت رکھتا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے آج یہاں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے کراچی کی نمائندگی کی، یہ میرا شہر ہے،کراچی میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے تو وہ آگے چل کرملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، بھارتی مالکان کی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کا ہونا خوش آئند ہے،
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ میں نے کراچی میں نوجوانوں کی تربیت کیلیے کرکٹ اکیڈمی کیلیے سرکاری سطح پر رجوع کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت نے میری درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی، اکیڈمی کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، نئے کھلاڑیوں میں بہت اعتماد ہے، بابراعظم اورعماد وسیم جیسے ہونہار کرکٹرز سے بہت امیدیں ہیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ اندرون سندھ میں بھی ہونہارکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کوسامنے لاکر ان کی اہلیت اور صلاحیت میں اضافہ کیا جائیگا، پی ایس ایل کے حوالے سے مجھ پرکافی دباؤ تھا، میری کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد کراچی کی ٹیم اب مکمل ہوگئی ہے، انہوں ںے بتایا کہ کراچی کنگز کے کوچز اور کھلاڑی بھی نئے کھلاڑیوں کو تربیت دینگے، میں خود ینگسٹرز کی بھرپورمدد کروں گا، جونیئر کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنے میں کوئی عار محسوس نہیں کروں گا، وہ ہی کپتان کامیاب ہوتا ہے جو دباؤ برداشت کرے۔