پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے , چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت پر اُسے خوش آمدید کہتا ہوں : نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)  پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہا  ہے کہ ہم نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔ پلیئر ڈرافٹنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کیچھٹی  ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار اسٹارز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے ۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ جاری ہے جس میں 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ کرکٹ کے ستاروں کی کہکشاں آج سجے گی، کون بنیں گے لاہور قلندرز . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز . کراچی کنگز ، ملتان سلطان , اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیم میں کون کون ہوگااس کا سب کو کچھ دیر پتہ چل جائے گا ۔ ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ شین واٹسن ،کولن انگرام، ڈیوائن براوو، ای این بیل سمیت کئی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ایلبی مورکل یا کرس گیل، کون سا بلے باز کس ٹیم میں دکھائے گا کھیلاس کا پتہ ڈرافٹنگ کے بعد سب کو چل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا چناؤ 5 کیٹیگریز میں ہوگا۔ پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار ڈالرز، گولڈ میں پچاس 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

 

پی ایس ایل تھری ميں پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں پی سی بی اور