ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ ,  ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کواور سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو پینلٹی اسٹروک پر ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

کراچی(  سپورٹس ورلڈ نیوز )کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے پہلا سیمی فائنل جو
کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا.جو کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کو پینلٹی اسٹروک پر ہراکر میچ جیت لیا.تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کا پہلا سیمی فائنل جو کہ ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا . جو کہ میچ کے اختتام تک 1-1 سے برابر رہا . ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی ٹیم کی جانب سے 38ویں منٹ میں علی مسرت نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے45ویں منٹ میں عاصم خان نے پینلٹی کارنر پر گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا.اس طرح اختتام تک میچ 1-1 سے برابر رہا.بعدازاں  پینلٹی اسٹروک پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے گول کیپر منصور نےخوبصورت انداز میں گول روک کر اپنی ٹیم ڈسٹرکٹ وہسٹ کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا.
اس طرھ پینلٹی اسٹروک کے گول اسکور سمیت 14-15 سے ڈسٹرکٹ ویسٹ نے میچ اہنے نام کرلیا .مین آف دی میچ گول کیپر منصور قرار پائے جنہیں پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا.اس طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی.بعدازاں دوسرادلچسپ سیمی فائنل جو کہ ڈسٹرکِٹ ایسٹ بمقابلہ سندھ رینجرز کے درمیان ہوا جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سندھ رینجرز کا میچ مقررہ ٹائم تک3-3 سے برابر رہا  ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے چھٹے منٹ میں عمران نے گول اسکور کیا .19ویں منٹ میں زوہیب نے گول اسکور کیا .26ویں منٹ میّ عمر نے فیلڈ گول کیا.جبکہ رینجرز کی جانب سے تینوں گول شہباز نے کئے.میچ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا بعدازاں پینلٹی اسٹروک پر 5-6 سے رینجرز نے جیت لیا .
رینجرز کی ٹیم کے گول کیپر آصف نے شاندار انداز میں گول روک کر اپنی ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرادیا, پہلے سیمی فائنل کی مہمان خصوصی والی بال ایسو سی ایشن وومن ونگ کی شاہدہ پروین تھیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی میجر شاہنواز تھے..انکے علاوہ اولمپیئن حنیف خان, اولمپیئن افتخار سید, سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت,کے اہچ اے چیئرمین گلفراز خان , کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین,ایگزیکٹیوممبر کے ایچ اے انیس کیانی ,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد کمنینٹر ارشد صدیقی سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.