ہاکی : پاکستان ہاکی ٹیم جس انداز میں درجنوں گول کھا چکی , لگتا ہے قومی ٹیم بغیر کسی تیاری کے گئی ہے : اولمپیئن احمد عالم

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) سابق قومی گول کیپر اولمپیئن احمد عالم نے کہا ہے کہ جو پیسے کھیل اور کھلاڑیوں پر خرچ ہونے چائیں وہ دورہ آسٹریلیا میں آدھے درجن سابق  ہم خیال اولمپیئن کے سیر سپاٹوں میں خرچ ہورہے ہیں .انہوں نے مزید کہا کہ چار مللی ہاکی فیسٹول میں پاکستان ہاکی ٹیم جس انداز میں درجنوں گول کھا چکی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ قومی ٹیم بغیر کسی تیاری کے گئی ہے.ماضی میں جب ہم نے پرانے کھلاڑی مانگے.ہمیں منع کردیا جاتا تھا ہم درست سمت میں ہاکی کو لیجانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہمیں نہیں کرنے دیا گیا .انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیسے پاکستان ٹیم کےبجائے آفیشلز کے سیر سپاٹوں میں خرچ کئے جارہے ہیں.یہی وجہ ہے ی آدھے درجن اولمپیئن آسٹریلیا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں.شہباز سینئر کی موجودگی میں ہاکی کی ترقی مشکل ہے.انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہم نےبھی ٹیم کھلائی لیکم ٹیم کی کارکردگی اتنی بری نہیں تھی.ہماری منیجمنٹ نے قومی ٹیم کو ملائشیا میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھلوایا.ہمارے دور اور موجودہ دور میں واضع فرق ہے.