باکسنگ : فیملی ریا لٹی شو کی ہیپی اینڈنگ کے بعد اب عامرخان ٹی وی ریالٹی شو ’’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آوٹ آف ہیر‘ میں شرکت کریں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) فیملی ریا لٹی شو کی ہیپی اینڈنگ کے بعد اب عامر خان ٹی وی ریالٹی شو میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں اس ریالٹی شو میں کیسے کیسے ہنگامے ہونگے یہ تو آنے والاوقت ہی بتائے گا۔آسڑیلین اخبارات کی اطلاع کے مطابق  عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آوٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے، اور اس سیریز کا جلد آغاز بھی ہوجائے گا۔ وہ اس شو کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچ گئے ہیں . جہاں ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے عامر کی تصاویر لی۔اس کے بعد کئی رپورٹس میں عامر خان کے اس نئے شو کا اعلان بھی کیا گیا۔ ’’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آوٹ آف ہیر‘ ایک ایسا ریائلٹی شو ہے جس میں 12 مشہور شخصیات جمع ہوتی ہیں، جبکہ ایک ایسی جگہ 3 ہفتوں کے لیے زندگی گزارتی ہیں جہاں کا ماحول جنگل جیسا ہوگا۔یہاں انہیں مختلف کام کرنے کو دیے جاتے اور جیتنے والے کو جنگل کنگ یا جنگل کوئین کا خطاب دیا جاتا ہے۔یہ ریائلٹی شو ہندوستانی ریائلٹی شو بگ باس جیسا ہی ہے۔ ڈیلی سٹارکی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا اس شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’کنگ آف دی جنگل کا تو معلوم نہیں لیکن مجھے کنگ آف دی رنگ بننا زیادہ اچھا لگے گا، میں ہمیشہ ٹریننگ کرتا ہوں اور میں جنگل میں بھی ٹریننگ کرتا رہوں گا‘۔