پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مختلیف کیٹگریز میں منتحب ہونے والے پلئیرز کو کتنے کتنے پیسے ملیں گے؟ پی ایس ایل نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو ان کی درجہ بندی کے حساب سے کتنے ،کتنے پیسے ملیں گے تفصیلات سامنے آگئی،پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی کھلاڑی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ،جبکہ پانچویں اور آخری ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں فی کھلاڑی 10لاکھ روپے تک ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے لئے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا تھا اور ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب ہونے والے فی کھلاڑی کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گولڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کھلاڑی 50،50 لاکھ روپے وصول کریں گے جبکہ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کم ازکم 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ ایمرجنگ پلیئرز بھی لاکھوں میں کھیلیں گے اور منتخب ہونے والے ایمرجنگ پلیئر کو 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔