قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز، بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین بابراعظم کی بھارتی گانوں پر موج مستیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز، بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین بابراعظم کی بھارتی گانوں پر موج مستیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور نوجوان بیٹسمین بابراعظم کو میدان کے اندر پرفارمنس دینا خوب آتا ہے لیکن سفر کے دوران بھی یہ تینوں انجوائے کرنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں کپتان سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم بھارتی گانوں پر جھومتے نظر آرہے ہیں۔

Sarfaraz in a mood

A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on

ویڈیو میں بیٹسمین بابراعظم گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں لیکن سرفراز ہاتھ میں موبائل پکڑے بھارتی گانوں پر گنگنارہے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھے بابراعظم اور بولر وہاب ریاض بھی کسی سے پیچھے نہیں اور سرفراز کے ساتھ خوب جھومتے اور مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔

Enjoying our way to ISB

A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on