ٹینس : نیرا پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ , مینز سنگلز میں عقیل خان،وومنز سنگل میں اُثنا سہیل اور مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے میدان مار لیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور میں کھیلے جارہے نیرا آل پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےآخری روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو شکست دے کر مینز سنگلز کاٹائیٹل اپنے نام کرلیا .  لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل عُشنا سہیل نے جیتا، جبکہ مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے فائنل  میں میدان مار لیا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

لاہور میں چیمپئن شپ کے اختتامی روز مختلف ایونٹس کے فائنلز ہوئے جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ تھے۔ ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگل میں عشنا سہیل جبکہ مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ کھیلوں کی سہولت ملنا کسی نعمت سے کم نہیںاور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔