پہلا آل کراچی سعد الحق غٹہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ,کراچی ککرز نے صاحبداد محمڈن کو 4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل اسپورٹس فٹ بال کلب کالا پانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری”پہلا آل کراچی سعد الحق غٹہ یادگاری فٹ بال
ٹورنامنٹ “کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کراچی ککرز نے مد مقابل مضبوط حریف صاحبداد محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔دوران کھیل دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر ،میزبان نیشنل اسپورٹنگ ،مسلم اسٹار اور کلمت ویلفیئر سینٹر پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء ارشد اعوان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری حیدر علی اور دیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی ارشد اعوان نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عمدہ اور خوبصورت کھیل سے اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری سید اعجاز حسین ،فرید طوفان اور سید حبیب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سجاد حسین عرف ساجو تھے ۔آج شہزاد محمڈن کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ آزاد الیون میمن گوٹھ سے ہوگا ۔