ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ : خرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے دوحا، قطر میں جاری چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے

دوحہ (سپورٹس ورلڈ نیوز)  دوحہ قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں خرم حسین آغا، اسجداقبال اور محمد یوسف نے  اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مبشر رضا، عمران شہزاد محمد نسیم اختر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  تفصیلات کے مطابق دوحہ قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لیگ رائونڈ کا مرحلہ22 نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد کھلاڑیوں کی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ چیمپئن شپ میں خرم حسین آغا نے ترکی کے سنان سیٹنکیا کو 3-0 سے، اسجد اقبال نے پولینڈ کے گریگوز بائیماسکی کو 4-0 سے، محمد یوسف نے آئرلینڈ کے انتھونی بونار کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی جبکہ مبشر رضا کو قطر کے احمد آصف نے 4-2 سے، عمران شہزاد کو عراق کے احاب الصالح نے 3-2 سے اور محمد نسیم اختر کو تھائی لینڈ کے یوٹاپوپ کوہرادیا۔