فٹبال ورلڈکپ 2018 کے شیڈول کا اعلان ,افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان ہو گا, دنیا کی 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم , ہر گروپ چار ٹیموں پر مشتمل ہو گا

ماسکو (سپورٹس ورلڈ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے ڈراز ہو گئے ہیں جس کے مطابق آئندہ برس 14 جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان ہو گا۔ ورلڈکپ کے لیے ہونے والے ڈراز میں دنیا کی 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ چار ٹیموں پر مشتمل ہے۔

گروپ اے

روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگائے شامل ہیں۔

گروپ بی

پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

گروپ سی

اس گروپ میں فرانس آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں۔

گروپ ڈی

ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا اس گروپ کا حصہ ہیں۔

گروپ ای

برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا پر مشتمل ہے۔

گروپ ایف

جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا اس گروپ میں شامل ہیں۔

گروپ جی

بیلجیئم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ اس گروپ کا حصہ ہیں۔

گروپ ایچ

اس گروپ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

ایونٹ کی گروپ سٹیج جون 14سے28جون تک کھیلی جائے گی۔ لاسٹ 16راونڈ 30جون سے3جولائی تک کھیلا جائے گا۔کواٹر فائنلز 6اور ۷ جولائی کو کھیلے جائیں گے۔پہلا سیمی فائنل 10جولائی کو اور دوسرا سیمی فائنل11جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو جبکہ فائنل مقابلہ 15جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ 2018 کے لیے روس کے 12 اسٹیڈیمز میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔