ہاکی ورلڈ لیگ فا ئنلز گروپ اے : بیلجیم نے ارجنٹائن اور سپین نے ہالینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی 

بھو بنیشور (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت میں کھیلے جارہے ہاکی ورلڈ لیگ فائلز کے سلسلہ میں ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے پول اے کے میچزمیں بیلجیم کی ٹیم نے ارجنٹائن کی ٹیم کو اور سپین کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی ۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں بیلجیم کی ٹیم نے ارجنٹائن کی ٹیم کو 3-2سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی ۔ بیلجیم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے پہلے کواٹر میں 9ویں منٹ میں لویپرٹ لوسک نے پنلٹی کارنر پر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ارجنٹائن کی ٹیم پر ایک ۔صفر کی برتعی دلا دی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی کھیل کے آخری کواٹر تک گول سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ میچ کا دوسرا گول کھیل کے 51 ویں منٹ میں کھیل کے چوتھے کواٹر میں بیلجیم ہی کے کیوسترس اموری نے فیلڈ گول کر کے کیا اور ارجنٹائن کی ٹیم کے خالف اپنی ٹیم کی بر تری 2-0تک پہنچا دی ۔ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 52ویں منٹ میں کاسیا مائیسو نے کرتے ہوئے سکور2-1کر دیا۔ کھیل کے 56ویں منٹ میں بیلجیم کے بون ٹرم نے اپنی ٹیم کے لئے ایک اور فیلڈ گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری 3-1 تک پہنچا دی ۔ ار جنٹائن کے کھلاڑیوں نے انڈر پریشر ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور گول سکور کرنے کی کوشش جاری رکھی اور کھیل کے 57ویں منٹ میں اسکے کھلاڑی پیت گونزالو نے ایک اور گول سکور کر کے سکور3-2کردیا ۔  جو میچ کے آخر تک یہی رہا یوں بیلجیم نے ارجنٹائن کی ٹیم 3-2سے شکست دے دی۔
گروپ  اے کا دوسرا میچ جو کہ سپین اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان تھا میں سپین کی ٹیم نے ہالینڈ کی مضبوط ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی ۔ سپین کے کھلاڑی کومادہ پاو نے کھیل کے پہلے کواٹر کے آخری منٹ میں ہالینڈ کے خلاف پنلٹی کارنر پر پہلا گول کرتے ہوئے سکور 1-0کر دیا۔ سپین کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے تیسرے کواٹر میں کھیل کے35ویں منٹ میں گونزالز اینریکے نے فیلڈ گول سکور کرتے ہوئے کیااور ہالینڈ کی ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کی برتری 2-0تک پہنچا دی۔ ہالینڈ کی جانب سے پہلا گول بھی کھیل کے تیسرے کواٹر ہی میں 37ویں منٹ میں بلک لارس نے پنلٹی کارنر پر کیا۔اور سکور2-1کر دیا۔کھیل کے تیسرے ہی کواٹر میں سپین کی جانب سے آرانا دیاگو نے کھیل کے 39ویں منٹ میں فیلڈ گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری3-1تک پہچا دی کھیل کے آخری کو اٹر میں ہالینڈ کی جانب سے میچ کا آخری گول 55ویں منٹ میں پرائجیسرمائیر نے سکور کیا اور میچ کا سکور 3-2تک پہنچا دیا ۔انکا یہ گول بھی ہالینڈ کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا ۔ یوں اس میچ میں سپین کی ٹیم نے ہالیند ی ٹیم 3-2سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔