ہاکی ورلڈ لیگ فائلز گروپ بی : انگلینڈ نے بھارت کو 3-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ۔جرمنی اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ2-2 گول سے برابر

بھو بنیشور (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت میں کھیلے جارہے ہاکی ورلڈ لیگ فائلز کے سلسلہ میں ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے پول کے میچزمیں انگلینڈ نے بھارت کو 3-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ جرمنی اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ2-2 گول سے برابر ۔

گروپ بی کے پہلا میچ میں جو کہ جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا برابر رہا۔ جرمنی کی جانب سے پہلا گول کھیل کے پہلے کواٹر اور (ساتویں منٹ )میں ملتکومارکو نے کے فیلڈ گول سکور کر کے کیا۔ اور پہلے ہاف میں جرمنی کی ٹیم کے خلاف1-0سے برتری حاصل کر لی۔ دوسرے کواٹر میں دونوں میں سے کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ کھیل کے تیسرے کواٹر میں( 39ویں منٹ )میں آسٹریلیا کی جانب سے پہلا گول گورس بلیک نے پنلٹی کارنر پر کرتے ہوئے سکور1-1سے برا بر کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کھیل کے چوتھے کواٹر میں( 49ویں منٹ) میں آرون نے فیلڈ گول سکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جرمنی کی ٹیم کے خلاف 2-1سے بر تری دلا دی جو ٹھیک نو منٹ بعد کھیل کے(58ویں منٹ) میں کھیل کے اختتام سے دو منٹ قبل جرمنی کے ہینر مارٹن نے پنلٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ختم کر دی ۔ یوں یہ میچ 2-2کے سکور کے ساتھ برابری پر ختم ہوا۔

گروپ بی کا دوسرا میچ جو میزبان بھارت اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان بھارت کی ٹیم کو 3-2سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ کی جانب سے کھیل کا پہلا گول دوسرے کواٹر میں(25ویں منٹ) میں انگلینڈکے کھلاڑی گُڈ فیلڈ ڈیوڈ نے کیا۔ انگلینڈ ہی کی ٹیم کی جانب سے کھیل کے تیسرے کواٹر میں (43ویں منٹ ) میں وارڈ سیم نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی بھارت کے خلاف برتری 2-0کر دی۔ بھارت کی ٹیم نے چوتھے کواٹر میں اپنے کھیل کی حکمت عملی تبدیل کی جس کے نتیجہ میں کھیل کے(47اور50ویں) منٹ میں بھارت کواوپر تلے دو کامیابیاں ملیں۔اسکی جانب سے آکاش دیپ سنگھ اور روپیندر مال سنگھ نے بالتر تیب گول سکور کرتے ہوئے سکور2-2سے برا بر کر دیا۔ بھارت کے کھلاڑی ابھی ہارے ہوئے میچ کو برابر کرنے کا جشن منا ہی رہے تھے کہ انگلینڈ کی جانب سے وارڈ سیم نے کھیل کے57ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کو ایک بار پھر بر تری دلا دی۔ یوں یہ میچ انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف 3-2سے جیت لیا۔