دوسری قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز4دسمبرسے کراچی میں ہوگا

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹس سیکریٹری عبدالناصر ،میڈیا کوارڈینٹر ایم نسیم اور آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین نے اعلان کیا ہے کہ دوسری قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ (آج) مورخہ 4دسمبر2017 ؁ء تا 9دسمبر2017 ؁ء تک کراچی کے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلی جائیگی ۔چمپئن شپ کا رنگارنگ افتتاح(آج) شام 4بجے سیکریٹری اسپورٹس و نوجوانان امور حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کرینگے افتتاحی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوگا اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جمناسٹک کا بے مثال مظاہرہ بھی کرے گا ۔تقریب میں کھیلوں کی نامور شخصیات شرکت کرینگے ۔چمپئن شپ کے منتظمین نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ یہ چمپئن شپ 10سال بعد کراچی میں منعقد ہورہی ہے اس چمپئن شپ میں 7ٹیمیں شرکت کررہی ہین جس میں پاکستان آرمی ،پاکستان نیوی،پاکستان ائر فورس ، پاکستان پولیس،پاکستان واپڈ ،پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کینٹ اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں افتتاحی میں قائد اعظم اور علامہ اقبال الیون کے درمیان فیسٹیول میچ کھیلا جائیگا دونوں ٹیمیں میں ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے اور 5دسمبر سے چمپئن شپ کے باقاعدہ میچز کھیلے جائیں گے تمام میچ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شام 6بجے کھیلے جائینگے جبکہ 8دسمبر کو سیمی فائنل اور 9دسمبرکو چمپئن شپ کا گرینڈ فائنل کھیلا جائیگا منتظمین نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیدریشن کے سیکریٹری خالد بشیر اور ڈاکٹر نیاز عباسی کو ان کی کھیلوں میں خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائیگا منتظمین نے چمپئن شپ کے انعقاد پر تعاؤن کرنے پر کمشنر کراچی ،سندھ رینجرز، نیشنل بنک آف پاکستان ،سندھ اسپورٹس بورڈ ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،ایڈوانس سیڈ کارپوریشن ،خالد شمسی ،پاکولابیوریج کمپنی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ اور خصوصاً ضلع جنوبی کے SSPجاوید اکبر ریاض کا شکریہ ادا کیا وہ چمپئن شپ کی بھر پور سیکورٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات میں مدد فرمارہے ہیں ۔پریس کانفرنس کے موقع پر عظمت اللہ خان۔امجد علی خان،یعقوب علی قادری،محمد یعقوب ،ممتازاحمد اور دیگر موجود تھے ۔