اینٹی کرپشن کوڈمیں ترمیم سے متعلق شرجیل خان کاموقف غلط ہے ,معطل کرکٹرنے نجم سیٹھی اورپی سی بی آفیشلز پرجھوٹے ا لزامات لگائے :ترجمان پی سی بی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)  پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈمیں ترمیم سے متعلق شرجیل خان کاموقف غلط ہے ترمیم شرجیل خان کیس پرنافذالعمل نہیں۔ شرجیل خان کی پریس کانفرنس پر پی سی بی کا رد عمل دیتے ہوئے واضح کرنا تھا کہ معطل کرکٹرنے نجم سیٹھی اورپی سی بی آفیشلز پرجھوٹے ا لزامات لگائے پی سی بی نے ا ینٹی کرپشن ٹربیونل کے ر وبروشرجیل خان پرتمام الزامات ثابت کیے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے کل پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مجھے زبردستی سپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے،کیس بنانے کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی، یہ بات پی سی بی کی نیک نیتی کے خلاف جاتی ہے.