چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی لندن کے میئر صادق خان سے ملاقات, پشاور زلمی کی شرٹ صادق خان کو پیش کی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے لندن کے میئر صادق خان سے ملاقات کی جس دوران میئر لندن کا کہناتھا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن متاثر کن ہے ، دو طرفہ سپورٹس روابط دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گے ۔جاوید آفریدی نے صادق خان کو پی ایس ایل تھری دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے لاہورمیں لندن کے ہر دلعزیز مئیر صادق خان سے ملاقات کی ،جاوید آفریدی نے صادق خان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلوں کے زریعے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے ، اکنامک کوریڈور اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرکٹ سے گہری دلچپسی رکھنے والے  صادق خان نے پشاور زلمی کی جیت پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن تھری میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی ۔ صادق خان نے پی ایس ایل ٹرافی کی ہمراہ تصاویر بنوائی۔ چیئر مین زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر پشاور زلمی کی شرٹ صادق خان کو پیش کی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے کے لیے یوااے ای اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔