مانچسٹر یونائیٹڈ نے سی ایس کے اے ماسکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر چیمپئنز فٹ بال لیگ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی

اولڈ ٹریفورڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ نے سی ایس کے اے ماسکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر تین برس بعد چیمپئنز فٹ بال لیگ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور روسی کلب سی ایس کے اے ماسکو میں گھمسان کا رن پڑا۔ چوتھے منٹ میں میزبان ٹیم نے شاندار موو بنائی تاہم گیند گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آئی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں وتینہو کے متنازع گول نے ماسکو کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں انگلش سائیڈ میچ پر چھائی رہی، رومیلو لیوکاکو اور مارکس رشفورڈ نے گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیمپئنز لیگ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچا دیا۔