آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ ,بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار , سری لنکا کے خلاف مسلسل دو ڈبل سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر پہنچ گئے

دبئی (سپورٹس ورلڈ نیوز) آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن تو نہیں بدلی البتہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹسمینوں میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھارتی ٹیم کی کامیابی پر ختم ہوئی لیکن دو ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باعث بھارت کا ایک پوائنٹ مائنس ہو گیا، پھر بھی اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ ٹیموں میں جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے،رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن آسٹریلیا اور سری لنکا کے بعد ساتویں ہے ۔ سری لنکا کے خلاف مسلسل دو ڈبل سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر پہنچ گئے ہیں، پہلی پوزیشن پر اب بھی آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کا قبضہ ہے۔ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل واحد پاکستانی اظہرعلی کا آٹھواں نمبر ہے۔ بولرز کی فہرست میں ابتدائی 10کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا، پہلا نمبر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا ہے۔