حاملہ بیوی کو طلاق نہیں دے سکتے کیونکہ اسلام حاملہ خاتون کو طلاق دینے سے روکتا ہے :باکسر عامر خان

لندن (سپورٹس ورلڈ نیوز)  باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق نہ دینے کے معاملے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو طلاق نہیں دے سکتے کیونکہ اسلام حاملہ خاتون کو طلاق دینے سے روکتا ہے۔برطانوی اخبارکو دیے گئے اپنے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق نہیں دے سکتے کیونکہ اسلام حاملہ خاتون کو طلاق دینے سے روکتا ہے،’ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونے والے جھگڑوں سے بہت سے سبق سیکھے ہیں، یہ جھگڑے ہم دونوں کیلئے بیداری کی نوید تھے جو ہمیں مزید مضبوط بناگئے ہیں، میرا خیال ہے کہ اب ہماری شادی تا عمر قائم رہے گی‘۔ عامر خان نے کہا کہ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام کیلئے کچھ روز جنگل میں گزارے تو انہیں اپنے خاندان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، ’ جنگل میں مجھے اپنی بیوی اور بیٹی کی بہت زیادہ یاد آئی ، ان کی یاد میں میرا دل تڑپتا رہتا تھا‘۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں علیحدگی ہوگئی تھی اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اچانک میاں بیوی میں صلح ہوگئی۔