پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر ا نتظام آئی او سی کراٹے کوچز کورس ا ختتام پزیر ہوگیا ,خالد محمود نے کامیاب کوچز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر ا نتظام آئی او سی کراٹے کوچز کورس کو پنجاب کالج فیروز پور روڈ کے جمنازیم ہال میں ا ختتام پزیر ہوگیا- یہ کورس پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کو الاٹ کیا تھا- ورلڈ کراٹے فیڈریشن نے دنیا کے بہترین کوچ سپین کے انتونیو اولیوا کو اس کورس کیلئے پاکستان بھیجا تھا جنھوں نے پانچ دن کوچز کو صبح کے سیشن میں تھیوری اورشام کے سیشن میں عملی تربیت دی . پانچ روزہ کورس میں پاکستان بھر سے 35 کوچز نے اس کورس میں حصہ لیا-جس میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔ کورس کی اختتا می تقریب کے مھمان خصوصی سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جناب خالد محمود تھے۔ جنھوں نے کامیاب کوچز میں آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر عندلیب سندھو جنرل سیکرٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی. انٹرنیشنل کراٹے کوچ انتونیو اولیوا نے پاکستان میں کراٹے کے کھلاڑیوں اور کوچز کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو صرف نکھارنے کی ضرورت ہے. تاکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منواسکیں. انہوں نے پاکستان کے کھلاڑی سعدی عباس کی بھی تعریف کی جو کہ ایشین گولڈ میڈلسٹ اور 2 مرتبہ کامن ویلتھ کراٹے چیمپئین شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں. مہمان خصوصی جناب خالد محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہا اور اتنے کم وسائل کے باوجود اچھی کارکردگی پر تعریف کی