پاکستان سکواش فیڈریشن نے قائد اعظم گیمز کے دوران ہونے والے ایونٹ کے لئے بغیر معاوضہ سکواش کورٹ دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سکواش فیڈریشن نے قائد اعظم گیمز کے دوران ہونے والے ایونٹ کے لئے بغیر معاوضہ سکواش کورٹ دینے سے انکار کر دیا ہے ،جسکے بعد پاکستان سپورٹس قائد اعظم گیمز میں سکواش کاایونٹ شروع نہیں ہوسکا اور پی ایس بی سکواش کے ایونٹ کو ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پی ایس بی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق قائد اعظم گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جب پاکستان سکواش فیڈریشن سے قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کے لئے کورٹس فراہم کرنے کی درخواست کی تو پی ایس ایف نے اسی پی ایس بی سے کورٹ کا رینٹ۔ بجلی کا بل اور ملازمین کے لئے ڈیلی الاونس کی مد میں ایک بڑی رقم کا مطالبہ کر دیا۔ یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ کورٹس پاکستان سپورٹس بورڈ کی ملکیت پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی عمارت کے اندر ہی واقع ہے۔ پی ایس ایف کی اس کُھلے عام دھکا شاہی کے باعث قائد اعظم گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی اب تک سکواش کے ایونٹس کا انعقاد نہیں کر سکی اور اب قائد اعظم گیمز میں سکواش کاایونٹ نہ کرانے پر غور کر رہی ہے۔اس حوالے سے جب سپورٹس ورلڈپی کے ڈاٹ کام نے پی ایس بی کے ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی ایسا ہوا ہے جسپر اب ہم اس ایونٹ کو نہ کرانے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔