قائد اعظم بین الصوبائی گیمز، سکواش کا ایونٹ خیبر پختونخواکی لائبہ اعجازنے جیت لی،لائبہ عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کریں گی ، سابق عالمی چیمپین قمرزمان

اسلام آباد  ( سپورٹس ورلڈ نیوز  غنی الرحمن سے) اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں منعقدہ سکواش کے ایونٹ میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجاز سے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ،انہوں نے فائنل میں خیبر پختونخواہی کی کھلاڑی نمرہ کو 3-0سے شکست دی ،سابق ورلڈ چمپئن قمرزمان نے لائبہ اعجاز کو خراج تحسین پیش کرکے اسے ایک بڑاکارنامہ قراردیدیاہے۔اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے سکواش کے خواتین کٹیگری کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی لائبہ اعجازنے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخواہی کی نمرہ کو 11-10,11-8اور11-6سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

انہوں نے کوارٹرفائنل میچ میں پنجاب کی طیبہ عجاس کو11-5,11-5اور11-2سے ہرایا، جبکہ سیمی فائنل میچ میں لائبہ اعجاز نے پنجاب کی صبغہ کو 11-5,11-5اور11-3سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی تھی ۔لائبہ اعجاز کی اس کامیابی پر سکواش کے سابق ورلڈ چمپئن قمرزمان نے انہیں مبارکباد دی اور کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب لائبہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کریں گی ،قمرزمان کا کہناتھاکہ لائبہ اعجاز میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی عالمی چمپئن میں ہونی چاہئے اور انہوں نے اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے کھیل کو جاری رکھاتو اسکے مثبت نتائج نکلیں گے ۔انہوںں نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں کافی ٹیلنٹ ہے کیونکہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نمرہ بھی ہماری ہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پنجاب اور دیگر صوبوں کی کھلاڑیوں کو شکست سے دو چار کرکے فائنل میں پہنچی تھی ۔