فٹبال : دس ہزار سعودی خواتین شائقین بہت جلد اسٹیڈیم میں لائیو فٹبال میچ دیکھ سکیں گی . الجوہرہ اسٹیڈیم کے تیسرے اور پانچویں فلور فیملیز کے لئے مختص

ریاض (سپورٹس ورلڈ نیوز) دسہزار سعودی خواتین شائقین فٹبال بہت جلد اسٹیڈیم میں لائیو فٹبال میچ دیکھ سکیں گی ۔سعودی چیمپینزلیگ کے تحت مغربی شہر جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں 12جنوری کے دن الاھلی اور الباطن ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے دس ہزار خواتین شائقین کی پہلی مرتبہ اسٹیڈیم آمد متوقع ہے جس کے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔62ہزار سیٹوں پر مشتمل الجوہرہ اسٹیڈیم کے تیسرے اور پانچویں فلور فیملیز کے لئے مختص کردی گئی ہے جہاں پر علیحدہ مسجد، بیت الخلاء اور فوڈ کورٹس تیار کردئیے گئے ہیں سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے گزشتہ ماہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ خواتین کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت ملنے پر پہلے مرحلے میں جدہ، ریاض اور دمام کے اسٹیڈیمز میں خواتین کے لئے خصوصی نشستیں اور سہولتوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔