پاکستان واپڈا کے گولفر احمد بیگ کو 09 ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کی گولف ٹیم کا کپتان نامزد کرد یا گیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز )  واپڈا کے نوجوان اور تیزی سے ابھرتے ہوئے گولفر احمد بیگ نے فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ میں انڈر 21کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا ۔ 09 ٹائٹل جیتنے پر احمد بیگ کو پاکستان کی گولف ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹیم رواں سال مارچ میں ویتنام میں منعقد ہونے والی فالڈو سیریز چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی ۔ واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے احمد بیگ کو چمپیئن شپ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔  فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ میں ٹائٹل کا حصول احمد بیگ کے لئے ایک اور اہم اعزازہے۔ قبل ازیں وہ متعدد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں واپڈا اور پاکستان کے لئے بے مثال کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں ۔ فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ سے پہلے احمد بیگ مئی 2017 ء میں ایران میں کھیلے گئے پہلے انٹر نیشنل امیچور گولف چمپیئن شپ، اگست 2017 ء میں سریلنکن جونیئر چمپیئن شپ اور سی این ایس چمپیئن شپ کراچی ، اکتوبر میں کور کمانڈرز کپ گولف چمپیئن شپ گوجرانوالہ، نومبر 2017 ء میں پرائم منسٹر گولف چمپیئن شپ راولپنڈی اور پنجاب امیچور گولف چمپیئن شپ لاہور بھی جیت چکے ہیں ۔