ٹینس : پاکستان کے اعصام الحق اور پولینڈ کے مارسن کی جوڑی نے اے ایس بی کلاسک کے کوارٹرفائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا

آ کلینڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) اعصام الحق اورمارسن میٹکاؤ سکی کوارٹرفائنلز میں پہنچ گئے , تفصیلات کے مطا بق پاکستان کے اعصام الحق اور پولینڈ کے مارسن۔ میٹکاؤ سکیکی جوڑی نےآکلینڈ میں جاری اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے مینز ڈبل مقابلےمیں اعصام اور ان کے ساتھی کا مقابلہ بھارتی جوڑی لی اینڈر۔پئیس اور پوروو۔ راجا سے ہوا جو اعصام اور میٹکاؤسکی نے چھ سات،سات چھ اور دس سات سے اپنے نام کر لیا۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ جوڑی جنوبی افریقہ کے رے ون۔کلاسن اور نیوزی لینڈ کے مائیکل۔وینس سے ہو گا۔