ینگ آزاد فٹ بال ٹیم عنقریب اندورن سندھ کا دورہ کرے گی ۔محمد رمضان پیر جی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں اور سیکریٹری جنرل محمد رمضان پیر جی نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ینگ آزاد کا شمار کراچی کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے انشا اللہ عنقریب ینگ آزاد فٹ بال کلب کی ٹیم اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ سندھ کے کئی مشہور شہروں میں نمائشی فٹ بال میچز کھیلے گی رمضان پیر جی نے کہاکہ ہماری دن رات یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہماری ٹیم بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ینگ آزاد کی ٹیم اندرون سندھ کئی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے رمضان پیر جی نے بتایا کہ ینگ آزاد کلب کا فٹ بال گراؤنڈ (ابراہیم پلے گراؤنڈ ) پر ترقیاتی کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور یہ کام ہم اداروں سے مایوس ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت کرارہے ہیں انشا اللہ گراؤنڈ کی تکمیل کے بعد ضلع کورنگی میں ایک شاندار آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سندھ سمیت چاروں صوبوں سے ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔