ایشین گیمز وومنز ہاکی کوالیفائینگ راونڈ : چائنیز تائی پائی وومن ہاکی ٹیم نے ٹیم پاکستان کو 3-0سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی

بنکاک ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) بنکاک میں کھیلے جارہے ایشین گیمز وومنز ہاکی کوالیفائینگ راونڈ میں چائنیز تائی پائی وومن ہاکی ٹیم نے ٹیم پاکستان کو 3-0سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ چائینیز تائی پائی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی انڈر پریشر رہی اور کھُل کر نی کھیل سکی کھیل کے پہلے ہاف میں سکور 1-0تھا جسے چائینز تائی پائی کی ٹیم نے میچ کے اختتام تک3-0 پر پہنچاتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاکستان وومن ہاکی ٹیم وومن ایشین گیمز کوالیفائنگ میں شرکت کیلئے گزشتہ روز بنکاک پہنچی تھی- مزکورہ ایونٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی.وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ 12 سے 20 جنوری تک بنکاک میں کھیلا جائے گا- قومی وومن ہاکی ٹیم اپنا  دوسرا میچ 13 جنوری کو قازقستان سے ہوگا.شیڈول کے مطابق تیسرا میچ 15 جنوری کو میزبان تھائی لینڈ سے جبکہ  چوتھا میچ16 کو انڈونیشیا اور پانچواں میچ17 جنوری کو سنگا پور کے خلاف اور آخری لیگ میچ ہانگ کانگ سے کھیلے گی.20 جنوری سے پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے-واضح رہے کہ مزکورہ وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی 18 ویں ایشین گیمز کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے- اس سے قبل ایشین گیمز میں ٹاپ پر رہنے والے جنوبی کوریا، چین، بھارت، جاپان اور ملائیشیا کی ٹیم براہ راست کوالیفائی کرچکی ہیں باقی ٹیمیں اس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے رسائی حاصل کریں گی- پاکستان وومن ہاکی ٹیم جو کہ گزشتہ ماہ برونائی میں سلور میڈل حاصل کرچکی ہے .لہذا ٹیم پلیئر کے مورال بلند ہیں امید کی جاتی ہء کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگی کی.