کے الیکٹرک نے انٹرنیشنل فٹبالر عبدالغفور، احمد لال، سہیل نواز اورقومی کھلاڑیوں محمد زاہد محمد سہیل اسحاق کو نوکریوں سے فارغ کردیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) ادارہ چالیس پچاس کھلاڑیوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا .کے الیکٹرک نے انٹرنیشنل فٹبالر عبدالغفور، احمد لال، سہیل نواز اورقومی کھلاڑیوں محمد زاہد محمد سہیل اسحاق کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے، انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کے فارغ کئے  جانے کی وجوہات  کے حوالے سے رابطہ کرنے پر کے الیکٹرک کے اسپورٹس انچارج ریاض محمود بتایا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ ہر کھلاڑی کو ایک ایک سال کا کنٹریکٹ دیتی ہے ہمارے یہاں ریگولر سسٹم کے تحت ملازمتیں نہیں ہیں۔ جب کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں تو انہیں اگلے سال کا کنٹریکٹ دیا جاتا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو گزشتہ سال فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ہم نے انھیں ایک ایک سال کا وقت دیا اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع بھی دیا لیکن اب نئ ٹیم میں نیا خون شامل کرنا ہے جس کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے انتہائی ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے ہماری طویل خدمات کو یکسر فراموش کرتے ہوئے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ظلم ہے۔ ہم نے عالمی اور قومی سطح پر خدمات انجام دی ہیں اس کا ادارے کو ادراک کرتے ہوئے دوسری جگہ کھپانا چاہئے تھا۔ ہمارے بچوں کا گزارہ کیسے ہوگا یہ ادارے کو سوچنا چاہئے