تیسری قومی پنچک سلت چیمپین شپ کا آغاز ،مارشل آرٹ سپورٹس میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پی ایس بی پنچک سلت چیمپین شپ کی بھی بھرپور سر پرستی کرے گا : شاہد اسلام

گجرات  (سپورٹس ورلڈ نیوز ) مارشل آرٹ سپورٹس میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستان سپورٹس بورڈ مارشل آرٹس سپورٹس کی بھرپور سر پرستی کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا ،اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پاکستان پنچک سلت فیڈریشن نے لگاتار تیسری چیمپین شپ کا انعقاد کر کے پاکستان میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کے لئے آگے بڑھنے کے لئے نئے دورازے کھول دئیے ہیں ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام نے تیسری پنچک سلت مینز اینڈ وومنز چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کی پنچک سلت فیڈریشن کے عہدیدران اس کھیل کے فروغ کے لئے اپنی محنت جاری رکھیں گے،شاہد اسلام کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایک قومی ادارہ ہے دیگر سپورٹس فیڈریشنز کی طرح پنچک سلت کے کھیل کی بھی سر پرستی کرے گا۔اس ضمن میں فیڈریشن جب بھی چاہے گی انکے کوچزاور ٹیکنیکل آفیشلز کیے تربیت کے لئے انکا ادارہ کوچز کورس منعقد کرے گا ،اور اگر فیڈریشن بیرون ملک کوئی کوچ منگوانا ہے تو اس ضمن میں بھی پی ایس بی انکی معاونت کر سکتا ہے۔افتتحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی سیاستدان و سماجی ورکر اونگزیب بٹ نے کہا کہ گجرات میں تیسری قومی پنچک سلت چیمپین شپ کا انعقاد اہلیان گجرات کے لئے قابل فخر ہے وہ اور انکا ادارہ زیب بلڈرز پہلے بھی کھیلوں کے پروگرامز کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور بھی کرے گا۔ افتتاحی تقریب سے پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے صدر رانا عبد لمجید اور خازن مہر طارق نے بھی خطاب کیا اور اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شر کت کے لئے اسلام آباد سے آنے والے معزز مہمانوں ڈی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام۔کرنل عابد۔ پر اجیکٹ ڈائریکٹر ا پرور ریسلنگ پاکستان شاہد الحق۔ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام صوفی ہارون ۔ مقامی سیاسی شخصیت و سماجی ورکر اونگزیب بٹ،اور تاجر رہنما حاجی شمریز اقبال مانڈہ اور ملک بھر سے آئے ہوئے 200سے زائد کھلاڑیوں کی گجرات آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔