امریکا کی وینس ولیمز اور چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

نارتھ۔ کیرولائینا (سپورٹس ورلڈ نیوز) امریکا کی وینس ولیمز اور چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔  امریکی ریاست نارتھ۔ کیرولائینا میں کھیلے گئے سنگلز مقابلے میں امریکا کی وینس۔ ولیمز اور نیدرلینڈز کی ریچل ۔ہوگنکیمپ مدمقابل ہوئیں۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ وینس۔ ولیمز نے سات ۔پانچ اور چھ۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سنگلز میچ میں عالمی نمبر ایک پیٹرا۔ کویٹووا نے سویٹزرلینڈ کی بیلینڈا بینکک کو  اسٹریٹ سیٹ میں چھ ۔دو اور چھ۔چار سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/