سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ شوٹنگ بال ایسو سی ایشن نے فروری اور مار چ میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے باہمی مشاورت کے ساتھ فروری اور مارچ2018 ؁میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔16تا 18فروری آل پاکسران شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ،ٹھل جیکب آباد سندھ ،23تا 25فروری آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ،ناصرہ آباد جھنگ پنجاب ،2تا 4مارچ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میاں چنوں پنجاب ،9تا 11مارچ آل پاکستان سردار غلام محمد مہر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شکار پور سندھ ،16تا 18مارچ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ خانیوال پنجاب جبکہ 23تا 25مارچ آل پاکستان میاں قمر زمان جموں میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ عارف والا پنجاب میں منعقد ہونگے ۔ان ٹورنامنٹس میں چاروں صوبوں کی شوٹنگ بال کی معروف ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/