ڈی بی اے گجرات کے زیر اہتمام تین روزہ کھیلوں کے مقابلے کرکٹ ٹیموں میں  ڈی بی اے سلطان نے عبداللہ بٹ کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے  کرکٹ ٹونا منٹ اپنے نام کرلیا

گجرات(سپورٹس ورلڈ نیوز۔ اونگزیب عالمگیر شاکر) ڈی بی اے گجرات کے زیر اہتمام تین روزہ کھیلوں کے مقابلے کرکٹ ٹیموں میں  ڈی بی اے سلطان نے عبداللہ بٹ کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے  کرکٹ ٹونا منٹ اپنے نام کرلیا جبکہ دوسری پوزیشن ڈی بی اے سی کے اور تیسری پوزیشن ڈی بی اے تھنڈر نے حاصل کی جبکہ فٹ بال ٹیموں میں 2018کا چیمپین شپ کا میدان چوہدری عمران لطیف کی ٹیم ڈی بی اے جامعہ سٹار نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے سر سجا لیا جبکہ دوسری پوزیشن ڈی بی اے رائنرز مدثرصدیق چوہان ،تیسری پوزیشن ڈی بی اے سلولرنرزحماد نجیب نے حاصل کی مین آف دی میچ کرکٹ فائنل احمد وڑائچ ،مین آف دی میچ فٹ بال فائنل دانش بٹ میں ہوا بیڈمنٹین ٹیموں میں سابقہ صدر گجرات بارعمران اشرف ڈھلوں ایڈووکیٹ اور مہر علی حسن نے 2018کا چیمپئن شپ کا میدان اپنے سر سجا کر پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن صدر لائرز کلب گجرات برسٹر شہزاد سرور ایڈووکیٹ اور سیکرٹری لائرز کلب ارسلان سرور اور تیسری پوزیشن شہزاد احمد اور اُسامہ نصیر ڈار نے حاصل کی جبکہ رسہ کشی میں جاوید مکیانہ سٹار نے 2018کا میدان اپنے سر سجاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن ڈی بی اے ٹائیگر زحاصل کی جبکہ 45سال سے زائد عمر ریس میں حصہ لیکر 55سال کی عمر میں جاوید اختر مکیانہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے تمام ریکاڈ توڑ دئیے دوسری پوزیشن مصباح الدین فاروق اعظم اور تیسری پوزیشن مکتوم احمد بٹ نے حاصل کی
جبکہ70میٹر سابقہ صدور کی ریس میں رخسار احمد چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے دوڑ کے تمام ریکاڈ ز کا سہرا اپنے سر سجا لیا دوسری پوزیشن عمران اشرف ڈھلوں اور تیسری پوزین قاضی ظفر اللہ خان ایڈووکیٹس نے حاصل کی جبکہ100میٹر ریس میں سید مروت شاہ نے پہلی پوزیشن ،عبداللہ بٹ نے دوسری پوزیشن اور مرزا ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ400میٹر ریس میں عبداللہ بٹ نے پہلی پوزیشن ،چوہدری عامر فاروق نے دوسری پوزیشن ،قیصر پھابڑہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ریس تھری لیگ میں عمران لطیف ،علی ملہی نے پہلی پوزیشن ،سید مروت شاہ اور کاشف نے دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن عاصم اور ارسلان نے حاصل کی ٹونا منٹ کمیٹی میں چیئرمین عقیل عباس ترابی ،چوہدری عمران لطیف ،سید امیر الحسن ،عامر فاروق ،عبداللہ بٹ ،مدثر صدیق چوہان ،ڈاکٹر مہر محمد احسان ،ارسلان سرور ،شہزاد انور وڑائچ،برسٹر شہزاد سرور ،چوہدری قیصر حسین ،مس توشیبا حفیظ وڑائچ،مس تابندہ نوشین ،مس زینت شاہداورامجد غوری ،حبیب اللہ ،طیب اور صداقت جبکہ صحافتی خدمات کے لئے راجہ وقاص علی نے اپنی ذمہ داریوں کے فرائض سر انجام دئیے ٹورنا منٹ کے مہمان خصوصی صدر گجرات بار چوہدری محمد الیاس چیچی اور سیکرٹری علی سفیان چن ایڈووکیٹس تھے پوزیشن حاصل کرنے اور ٹورنا منٹ میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے والوں میں ٹرافی،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئیں ۔