چوتھی بین الصوبائی گیمز اختتام پذیر پنجاب چوتھی بار بھی چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب پنجاب نے 3235پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

    چوتھی بین الصوبائی گیمز اختتام پذیر پنجاب چوتھی بار بھی چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب پنجاب نے 3235پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخواہ نے دوسری جبکہ سندھ نے تیسرے پوزیشن حاصل کی گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا فائنل تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے پشاور میں ہونے والی چوتھی بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کے کھلاڑی بازی لے گئے اور مسلسل چھوتھی بار بین الصوبائی گیمز کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،نتائج کے مطابق 65گولڈ ،44سلور ،34برانز میڈلز اور 3235پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،میزبان خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں نے بھی تمام کھیلوں بھر پور مقابلہ کیا ،خیبر پختونخواہ37گولڈ ،46سلور،37برانز میڈلز اور 2532پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سندھ 17گولڈ16سلور 40برانز میڈلز اور 1557پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،
بلوچستان 24 گولڈ34سلور 34برانز میدلزاور 1370پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا،فاٹا 6گولڈ 8سلور 25برانز میڈل اور 945 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،اسلام آباد 629پوائنٹس کے ساتھ چھٹے،گلگت بلتستان 293پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آزاد جموں و کشمیر 357 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا ،فاٹا کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی ،گورنرخیبر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان، ڈی جی سپورٹس جنید خان،ڈائریکٹر یوتھ اسفند یا ر خٹک،ڈائریکٹر سپورٹس سیدثقلین شاہ،آرگنائیزنگ سیکرٹری ذولفقار بٹ،،ڈی ایس اوز،پاکستان کی کھیلوں کی فیڈریشنز اور مختلف صوبوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیدار اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں،
آخری روز ہونے والے ایونٹس میں سوئمنگ میں سندھ نے سولہ گولڈ،تیرہ سلور میڈلز،اور 196پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،بلوچستان نے تین سلور سات برانز،اور 80پوائنٹس کے ساتھ دوسری،خیبر پختونخواہ نے پانچ برانز میڈلز اور 67 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ پنجاب نے چار برانز میڈلز اور 61 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر ایم این شہر یار خان آفیریدی اور پی اے خیبر کیپٹن(ر) خالد محمود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے ان کے ہمرا ہ صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف خان اور کزئی صلاح الدین اور کوچز مبین خان خلیل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،ہاکی کے ایونٹ میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں فائنل میں پنجاب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختو نخواہ کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر گولڈمیڈل جیت لیا ،خیبر پختونخواہ نے سلور میڈل جیتا ،فائنل میں پنجاب کی طرف سے عامر علی نے تیسرے منٹ میں،آصف حنیف نے اٹھارویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر ایم رضوان نے تیسویں بتیسویں اور پینتالیسویں منٹ میں نوید نے اکتالیسویں اور 43ویں منٹ میں گول سکور کیےٍ،
خیبر پختونخواہ کی طرف سے اکیسویں منٹ مین خیر اللہ،پینتیسویں منٹ میں عثمان خان نے پنلٹی کارنر پر جبکہ 58ویں منٹ میں جبران نے گول سکور کیے، تیسری پوزیشن کے لئے ہونے والے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا بلوچستان کی طرف سے اسفند (وکیل) ندیم نے ایک ایک جبکہ نافع نے دو گول سکور کئے اس موقع پر پی او اے کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے ادریس حیدر خواجہ،سیکرٹری صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ، سید ضیاء الرحمن بنوری،یاسر شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیںآخر میں کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے،ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخواہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،سنگلز میں کے پی کے شاہ خان نے گولڈ میڈل جیتا،ڈبلز میں کے پی کے نے دو برانز میڈل جیتے،
خواتین کے مقابلوں میں سنگلز میں سلور اور ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا،مردوں کے مقابلوں میں شاہ خان،باسط علی اور واجد اور شایان،جبکہ خواتین کے مقابلوں میں نمرہ،اقراء،کائنات،آسیہ،اور ثناء نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیاٹینس کے مقابلوں میں تمام کیٹیگریز میں خیبر پختونخواہ نے گولڈ میڈل جیتے،مجموعی طور پر خیبر پختونخواہ نے آٹھ گولڈدو سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب نے دوسری،جبکہ فاٹا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کے پی نے فاٹاکو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی ڈبلز کے فائنل میں کے پی نے فاٹا کو شکست دی،سنگلز میں کے پی نے گولڈ جبکہ فاٹا نے سلور میڈل جیتا،ڈبلز مقابلوں میں کے پی نے گولڈ،فاٹا نے سلور جبکہ پنجاب اور سندھ نے برانز میڈل جیتے۔سنگلز مقابلوں کے کے پی کے کے یوسف خلیل نے گولڈ،پنجاب کے میاں بلال نے سلور اور کے پی کے ثاقب عمر اور پنجاب کے پیر زادہ نے برانز میڈل جیتے۔ڈبلز مقابلوں میں کے پی کے ثاقب عمر اور یوسف خلیل نے گولڈمیڈل جیتا،ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کے پی کے یوسف خلیل نے فاٹا کے الہام کو چھ صفر اور چھ چار جبکہ کے پی کے شعیب خان نے فاٹا کے گول زمان کو چھ صفر اور چھ دو سے شکست دی،
رگبی کے فائنل مین پنجاب نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں بیس پوائنٹس کے ساتھ شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا،تیسری پوزیشن کے لئے ہونے والے مقابلے میں فاٹا نے کے پی کے کو دس کے مقابلے میں پندرہ پوائنٹس سے شکست سے کر برانز میڈل جیت لیا،باسکٹ بال کے فائنل میں پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو 49کے مقابلے میں62پوائنٹس سے شکست دی۔باکسنگ کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ نے تین گولڈتین برانزاور 63 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،سندھ 56پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب 45پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،کبڈی کے فائنل میں پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو سخت مقابلے کے بعد33کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ خیبر پختونخواہ کے حصے میں سلور میڈل آیا،کراٹے کے مقابلوں میں بلوچستان نے گولڈ،پنجاب نے سلورجبکہ خیبر پختونخواہ نے برانز میڈل جیتا
اس سے پہلے 18 مارچ کو شروع ہونے والے تین روزہ بین الصوبائی گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبقیوم سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن تھے جبکہ ان کے ہمراہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ، سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ،سکواش لیجنڈ محب للہ خان ، عابد خان ، امجد خان ،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے کے صدر شاہد خان شنواری شینواری سمیت دیگر صوبائی و کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شامل تھیں
ان گیمز میں 37مختلف ایونٹس میں ملک بھر سے 2300کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی مردوں کے 26اور خواتین کے 11کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے تین روزہ چوتھی انٹرپراونشل گیمز میں چاروں صوبوں کے سمیت گلگت بلتستان ، فاٹا، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیموں نے شرکت کی اورڈ ائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے بین الصوبائی گیمز کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں، ٹیکنیکل و آفیشل سٹاف نے ایونٹ کے بہترین انتظامات پر اطمینان اور مسرت اظہارکیا
            رپورٹ ۔۔۔ ضیا ء الاسلام