یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ،لسبیلہ اسٹوڈنٹس ، گذری اسٹار ،لیاری لیبرویلفیئرسینٹر ،لیاری بلوچ جبکہ لائٹ آف بلوچ نے پری کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی

کراچی (اسپورٹس ورلڈنیوز) بابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری کے زیر اہتمام گبول پارک لیاری گراؤنڈمیں جاری آل کراچی لالا عبدالطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں پانچ میچز کھیلے گئے،لسبیلہ اسٹوڈنٹس ، گذری اسٹار ،لیاری لیبرویلفیئرسینٹر ،لیاری بلوچ جبکہ لائٹ آف بلوچ نے پری کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی، لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے کلاکوٹ یونین کو 2-0سے زیر کیا ، وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا کھیل کے دوسرے ہاف میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے جبران اور ارسلان نے ایک ایک گول اسکور کیا ، لیاری بلوچ نے بھی نیشنل فائیٹر کو بھی اسی مارجن سے زیر کیا فاتح ٹیم کے سمیر اور یاسر نے ایک ایک گول اسکور کیا ، گذری اسٹار نے شاندار کھیل پیش کرکے گرین بلوچ ماڑیپور کو 3-1سے زیر کیا ،شہزاد نے دو یاسر نے ایک جبکہ ناکام سائیڈ کے فہیم نے ایک گول اسکور کیا ، لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے لعل بخش میموریل کو 2-0سے شکست دی نعیم اور رحمن نے ایک ایک گول اسکور کیا ،لائٹ آف بلوچ نے رانگی واڑہ اسپورٹس کو3-0سے زیر کیا ، یعقوب نے دو اور غلام نبی نے ایک گول اسکور کیا ۔ ریفریز عبدالقیوم،بشیراحمد، سعیداحمد، غلام اکبر،راشد میچ کمشنرماسٹر نذیر،میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے