ٹور ڈی خنجراب ،گلگت بلتستان کے عوام نے کھیلوں کھلاڑیوں اور سیاحوں کے لئے دلوں کے دروازے کھول دئیے ہیں،حافظ حفیظ الرحمن کاٹوپی چھانٹی کی تقریب سے خطاب

گلگت(سپورٹس ورلڈ نیوز) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے کھیلوں کھلاڑیوں اور سیاحوں کے لئے اپنے دلوں کے دروازے کھول رکھے ہیں،پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے اشتراک سے دنیا کے بلند ترین پر مقام پر کل گیارہ مئی سے شروع ہونے والی انٹر نیشنل ٹور ڈی خنجراب سائیکل روڈ ریس2018 اسی سلسلہ کی ایک کٹری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس ایونٹ کو سالانہ بنیادوں پر مستقل بنیادوں پر کریں گے اور ہم چاہیں کے کہ آئندہ برس اس میں مذید غیر ملکی کھلاری شرکت کریں
انہوں نے کہا کہ اس ریس سے جہاں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا وہیں اس کی بھر پور میڈیا کوریج سے دنیا بھر میں گلگت بلتستان میں امن امان کی بہترین صورتحال کی تصویر کشی ہوگی بلکہ اسکی قدرتی خوبصورتی ،گلگت بلتستان کے کلچر بھی دنیا میں متعارف ہوگا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آج یہاں گلگت بلتستان کی روایت کے مطابق ٹوپی چھانٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے
جس اس بار انٹر نیشنل ٹور ڈی خنجراب سائیکل روڈ ریس2018 کی مناسبت سے ٹوپی چھانٹی برائے سائیکلینگ کا نام دیا گیا تھا۔ اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمن نے چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ۔سیکر ٹری سپورٹس و کلچروقار علی خان۔چیف کمشنر گلگت محمد عثمان ۔سیکر ٹری پاکستان سائیکلینگ سید اظہر علی شاہ۔نائب صدرپاکستان سائیکلینگ نثاراحمد۔ٹور ڈی خنجراب کے آرگنائزنگ سیکر ٹری ہارون جنرل۔
ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام صوفی ہارون رشید اور ملک بھر ۔ افغانستان و سوئیٹزر لینڈ سے آئے ہوئے سائیکلیسٹوں کو ٹوپی چھانٹی دن کے حوالے سے ٹوپیاں پہنائیں۔