گرلز آرم ریسلینگ اوپن کا ٹائٹل انم قریشی نےحاصل کیا چوتھا پیزاہیٹ کراچی بیچ گیمزمیں گرلز آرم ریسلینگ کے مقابلے منعقعد ہوئے۔ سیکٹریٹری ،کاشف احمدفاروقی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز ) کراچی بیچ گیمز 2018 جو کہ بروز اتوار 13مئی کہو ساحل سمندرا ولڈ کلفٹن پر منعقد ہوئے، اس موقعہ پر آرم ریسلنگ کے مقابلے کراچی آرم ریسلنگ اورسندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراق سے منعقد کیے گئے۔گرلز فائنل رزلٹ کے مطابق مائنس 35کلو گرام میں مریم اعجاز ونر ٹیم پلاٹیئم جبکہ فاطمہ علی رنر اپ ٹیم گولڈ رہی، مائنس 40 کلو گرام میں افرا رفیق ونر ٹیم سلور جبکہ ا ومیماآصف رنر اپ ٹیم گولڈ رہی، مائنس 45کلوگرام میں سادیہ امین ونر ٹیم سلور جبکہ عائشہ نوید رنر اپ ٹیم پلاٹیئم رہی،مائنس 50 کلو گرام میں کائنات ونر ٹیم سلورجبکہ بشرا رنراپ ٹیم پلاٹیئم رہی،
مائنس55 کلوگرام میں مہویش زمان ونر ٹیم سلورجبکہ سمیرا رنراپ ٹیم گولڈرہی۔ دیگر مہمانوں میں سنیئر جرنلسٹ عبید اعوان، شاہدانصاری، عمر شاہین، ڈاکٹر عارف ، عارف واحید، اسد ظہیر اور ہمایوں حسن شامل تھے۔ پروگرام کے آگنائنزنگ سیکریٹری، کاشف احمد فاروقی سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسویسی ایشن،جبکہ آرگنائزرز میں مس عظمٰی شیخ سیکریٹری کراچی وومن آرم ریسلنگ ایسویسی ایشن، اور ناصر علی سکریٹری کراچی آرم ریسلنگ ایسویسی ایشن تھے۔ مقابلے کے آخر میں سینئر اسپورٹس جرنلیسٹ عبید اوان اور شاہد انصاری نے انعامات تقسیم کئے۔