کراچی میں ہونے والی 23ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کے لئے ساحر ایسوسی ایٹ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی میں ہونے والی 23ویں ڈاکٹر محمد علی شاہ ٹرافی کے لئے ساحر ایسوسی ایٹ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔چیئرمین علی اصغر ڈوگر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم آج( جمعہ 18مئی )کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے کراچی روانہ ہو گی ۔فرسٹ کلاس کرکٹر عمران علی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔کھلاڑیوں میں ندیم خان ،زوہیب امانت،اویس ڈوگر ،کاشف ،امیر سعید،عاقب خان ،شہزاد، محسن راشد،حسنین جمیل ،وسیم عارف ،شاہد علی ،شاہد خان اور علی رضا شامل ہیں ۔عرفان منظور ٹیم کے کوچ اور سردار ہارون نیازی منیجر ہوں گے ۔