اٹالین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں ماریا شراپوو اور ماریا سکاری نے اپنے میچ جیت لئے۔ روسی اسٹار نے رافیل نڈال کے ساتھ پریکٹس بھی کی

روم (سپورٹس ورلڈ نیوز) اٹالین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں ماریا شراپوو اور ماریا سکاری نے اپنے میچ جیت لئے۔ روسی اسٹار نے رافیل نڈال کے ساتھ پریکٹس بھی کی۔ اٹالین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں ماریا شراپووا نے سلواکیا کی ڈومنیکا سبلکووا کو شکست دی۔ ایک اور میچ میں یونان کی ماریا سکاری نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ماریا سکاری نے جمہوریہ چیک کی کارولینا پلسکووا کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرایا۔روم میں ماریا شراپووا اور رافیل نڈال نے ایک ساتھ پریکٹس بھی کی۔