پاکستان آرمی نے اپنی بالا دستی قائم کرکے 12 ویں قومی جوجٹسوچیمپئین شپ واضح سبقت کے ساتھ جیت لی

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان آرمی نے اپنی بالا دستی قائم کرکے 12 ویں قومی جوجٹسوچیمپئین شپ واضح سبقت کے ساتھ جیت لی،
پاکستان نیوی دوسری پوزیشن پربراجمان ہوگئی جبکہ سندھ نےتیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، دو روزہ قومی چیمپئین شپ پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے تحت اور بلوچستان جو جٹسو ایسوسی ایشن کے زیر ایتمام کوئٹہ کینٹ کے جنرل موسیٰ کالج میں منعقد ہوئی، موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی نے 14 گولڈ میڈلزکے ساتھ مجموعی طور پر330 پوائنٹس حاصل کرکے وننگ ٹرافی اپنے نام کی، دوسری پوزیشن پانے والی پاکستان نیوی نے 260 پوائنٹس جوڑے جبکہ 10 گولڈمیڈلز اس کے ہاتھ لگے، سوئم آنے والی سندھ کی ٹیم 95 پوائنٹس پانے میں کامیاب رہی، اس نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 10 برانز میڈلز جیتے،چیمپئین شپ میں قومی فیڈریشن کے تمام10 الحاق شدہ یونٹس اور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے  2 سو سے زائد مرد اورخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اہلیت وصلاحیت کا مظاہرہ کیا،ان میں پاکستان پولیس، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، فاٹا اور گلگت و بلتستان بھی شامل تھے،
نتائج کے مطابق چیمپئین شپ میں خواتین کے مقابلوں میں سندھ کی فاطمہ ارم نےفائٹنگ سسٹم کے 55 کلو گرام ایونٹ میں برانز میڈل جیتا،  حرمت منصور نے فائٹنگ سسٹم ہی کے 49 کلو گرام ایونٹ میں برانز میڈل پایا، نازیہ بتول بھی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں، مردوں کے مقابلوں میں ذاکرعباس  نے سندھ کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے نیو آزا کے 69 کلو گرام ایونٹ پر قبضہ جماکر یہ کامیابی حاصل کی،حافظ حارث ریحان سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، حسیب خان نےفائٹنگ سسٹم کے 94 کلو گرام ایونٹ میں برانز میڈل پایا، محمد صالح نیو آزا کے پلس 94 کلو گرام کے ایونٹ میں برانز میڈل لے اڑے