اوپنر امام الحق کے شاندار 128رنز اور شاداب خان کی چار وکٹوں کی بدولت ٹیم پاکستان نے زمبابوے کو201رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلا ون ڈے اپنے نام کرلیا

بلاوایو (سپورٹس ورلڈ نیوز) اوپنر امام الحق کے شاندار 128رنز کے بعد شاداب خان کی چار وکٹوں کی بدولت ٹیم پاکستان نے زمبابوے کو201رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پاک ۔زمبابوے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کر لیا ہے۔ زمبانوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والے 309رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 35اوورز میں 107رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر مرے نے سب سے زیادہ32رنز بنائے اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔انکے علاوہ صرف چیبابا 20۔اور مُساکاندا21 قابل ذکر رنز بنائے۔ جبکہ باقی کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔ پہلے میچ میں پاکستانی باولرز نے بھی عمدہ پرباولنگ کا مظاہرہ کیا شاداب آن بے بتیس رنز دے کر 4۔ عثمان خان اور فہیم اشرف نے 2-2 جبکہ عامر اورحسن علی سے 1-1وکٹ اپنے نام کئے۔

اس سے قبل آج صبح زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان308رنز بنا کر حریف ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے
اوپنر امام الحق کامیاب ترین بیٹسمین ٹھہرے جنہوں نے134گیندوں پرگیارہ چوکوں کی مدد سے128رنز سکور کئے انکے علاوہ پاکستان کی جانب سے دیگر قابل ذکر رنز بنانے والوں میں فخر زمان60۔آصف علی 46۔بابر اعظم 30۔شعیب ملک22۔ جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی بنا کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے ۔پاکستان کے ناٹ آوٹ رہنیوالے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد13اورشاداب خان2رنز بنا کر باٹ آوٹ رہے۔ زمبانوے کی جانب سے چتارا اور تریپانو نے 2-2 ۔ جبکہماسکادزا۔روچی اور موزاربانی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔ میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین اسکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر شامل ہیں۔