کروشین ٹیم فائنل میں فرانس کو بغیر زائد وقت حاصل کئے ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اپنے ملک کو ورلڈ کپ جیتوانے کے لئے ہرقیمت ادا کرنے کو تیار ہوں: ایون ریکٹیک

ماسکو(سپورٹس ورلڈ نیوز) کروشیائی مڈفیلڈر ایون ریکٹیک نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کی ٹیم کو بغیر زائد وقت حاصل کئے ہرانے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے۔فرانس کے خلاف کروشیا فائنل میں کروشین ٹیم کے کھلاڑی ہی نہیں کروشیا کے ساڑھے چار ملین عوام کا جذبہ اور جنوں میدان میں اُترے گا،اور ہم جیت کے لئے سر ڈھڑ کی بازی لگا ئیں اوراپنی صلاحتیوں سے بڑھ کر پرفارم کریں گے ایوان راکٹیک آج یہاں دنیا بھر سے ورلڈکپ کی کوریج کے آئے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے ۔پری کواٹر فائنل مر حلے میں بیلجیم اور روس کے خلاف پنلٹی شوٹ آوٹس پر اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ایکسٹر اٹائم میں کامیابی حاصل کرنے والی بلکان کی ریاست کروشیا کے سُپر سٹار کھلاڑی ایون ریکٹیک جنہوں نے ان تینوں میچوں میں اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نے اس سوال پر کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے ایکسڑا ٹائم میں آپکی ٹیم کے کئی کھلاڑی تھکے تھکے دیکھائی دئیے ریکٹیک کا کہنا تھا کہ آپ فکر نہ کریں ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں اور میچ میں ہمارا کھیل آپ کو ہماری زائد انرجی اور صلاحیتوں کے حوالے سے بتادے گا اور یہ بھی کہ ہم کس قدر تیاری کے ساتھ میدان میں اُترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کون پہلے کس کے خلاف کیسا کھیل چکا وہ ماضی ہے اور اب ہم ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اُتریں گے۔

تیس سالہ کروشیائی مڈ فیلڈر کا کہنا تھا کہ میں چیمپینز لیگ ۔ یورپین لیگ سمیت کئی ٹائیٹل جیتے ہیں اگر مجھے یہ سب دے کر بھی اپنے ملک کے لئے ورلڈ کپ جیتنا پڑے تو میں ورلڈ کپ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دوں گا یہاں تک کہ اس کامیابی کے بعد میں اپنے بوٹ گھر پر رکھنے اور فٹبال کو خیر باد بھی کہنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لئے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہی نہیں ہماری ساری ٹیم کا ٹارگٹ ہے ۔صرف اپنے لئے نہیں میری پوری قوم کے لئے بھی۔چاہے مجھے اس کی کچھ بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔