قومی انڈر19ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی نے جیت لی، فائنل میں اسلام آباد ایسوسی ایشن کی ٹیم کو 4-3سے شکست کا سامن

لاہور (سپورٹس ورلد نیوز) قومی انڈر19ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی نے جیت لی، فائنل میں اسلام آباد ایسوسی ایشن کی ٹیم کو 4-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سٹی سکول سپورٹس کمپلیکس گراو 191نڈ پر کھیلے جانےوالے فائنل میچ میں ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی کی طرف سے 3گول جویریہ نے کھیل کے 11ویں،22ویں اور 52ویں منٹ میں کئے،رامین نے 28ویں منٹ میں بال کو جال میں پھینکا،اسلام آباد کی طرف سے ویرا ایوب نے دوگول 24ویں اور 34ویں منٹ میں کئے،ایشال فیاض نے 61ویں منٹ میں ناکام ٹیم کا خسارہ کم کیا۔ میچ کی اختتام پر تقریب میں ٹائٹل کی فاتح ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی ٹیم کو ونر ٹرافی اور 3 لاکھ روپے انعام دیا گیا، دوسری پوزیشن پر آنے والی اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی کیساتھ2لاکھ ملے، تیسری پوزیشن پر آنے والی پنجاب کی ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے دیئے گئے،سندھ کو فیئر پلے ٹرافی کیساتھ 40ہزار روپے انعام دیا گیا، ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر رامین(ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی) 40ہزار روپے کی حقدار بنیں، ٹاپ سکوررجویریہ(ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی) اور بہترین گول کیپر طوبیٰ ادریس(اسلام آباد) قرار پائیں، دونوں نے 30،30ہزار روپے وصول کئے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آئی جی پولیس (ر) خالد لطیف تھے۔ اختتامی تقریب میں تقسیم انعامات کے لئے صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن ونائب صدر پی ایف ایف سردار نوید حیدر خان، وائس چیئرمین پی ایف ایف ریفریز کمیٹی چوہدری رشید، صدر پاکستان ریفریز ایسوسی ایشن میاں عبدالباری،ڈائریکٹر کمپیٹیشن پی ایف ایف سجاد محمود ، 15 صدر ڈی ایف اے اوکاڑہ چوہدری فقیر حسین، صدر ڈی ایف اے لاہور میاں رضوان،سیکریٹری ڈی ایف اے عرفان خان نیازی اور ہیڈ لیگ ڈویلپمنٹ اینڈ میڈیا شاہد نیاز کھوکھر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی آئی جی پولیس (ر) خالد لطیف نے خواتین کیلئے قومی سطح کے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر پی ایف ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔سردار نوید حیدر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فٹنس اور مہارت بہتر بنانے کیلئے مزید محنت کی تلقین کی۔ ایونٹ کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویمن فٹبال کے فروغ کیلئے ملکی سطح پر مقابلوں کا تسلسل کیساتھ انعقاد انتہائی ضروری ہے،ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کو نکھارنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،مقابلے کی فضا بڑھے گی تو آگے چل کر انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے مضبوط ٹیمیں تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے