فخرِ پاکستان فخر زمان کا فاتح قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کپتان نہار عالم کے لیۓ بیٹ اور بیٹنگ گلوز کا تحفہ۔

کراچی  (سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان کے نوجوان ریکارڈ ساز اسٹار بلے باز فخرِ پاکستان فخر زمان  نے انگینڈ میں کھیلی گٸ ٹراٸ نیشن سیریز کی فاتح پاکستانی ڈس ایبلذ ٹیم کے کپتان نہار عالم  کو بیٹ اور بیٹینگ گلوز کا تحفہ دیا ہے،  ابھی حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں قومی کپتان نہار عالم کی شاندار کارکردکی کو سہراتے ہوۓ انھیں بیسٹ فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹر آف دی ایٸر کے ایوارڈ کے ہمراہ 5 لاکھ روپیے کا انعامی چیک بھی دیا تھا۔ واضع رہے کہ پاکستان کے دونوں اسٹارز فخر زمان اور نہار عالم کا تعلق  کے پی کےسے ہے، نہار عالم نے بیٹ اور گلوز کا تحفہ ملنے پر انتہاٸ خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس خوب صورت اور یادگار تحفے پر فخر زمان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھنے کا عزم کیاہے۔ نہار عالم اور پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن دوبٸ میں ہونے ایشیا کپ میں فخر زمان سمیت قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی اور نوجوان قاٸد سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔