ٹین پین باؤلنگ عالمی ٹور ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ ،آٹھ رکنی قو می ٹیم ہفتہ کو کراچی سے تھائی لینڈ رووانہ ہوگی

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) 8 رکنی قو می ٹین پین باؤلنگ عالمی ٹور ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ہفتہ کو کراچی سے تھائی لینڈ رووانہ ہوگی۔ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ چیمپیئن شپ 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور ایونٹ میں دنیا بھر باؤلرز حصہ لیں گے جبکہ8 رکنی قو می ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی، جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجدمحمود شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کررہی ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑی بھر تیاری میں ہیں جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمی ٹورٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، یہ چیمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی،