ایشین ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی محمد آصف اور بابر مسیح کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے ایشین ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر قومی سنوکر ٹیم کومبارک باد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف اور بابر مسیح نے دوحہ میں ہونے والی ایشین ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے قومی کھلاڑیوں کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کیا ہے اور فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے ۔قومی ٹیم کی اس کامیابی پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے بھی دوحہ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے پر محمد آصف اور بابر مسیح کو مبارکباد دی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ہے ایشین ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئین شپ میں بھار ت کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اس پر دونو ں کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، امید ہے آئندہ بھی اسی طرح ملک وقوم کانام بلند کرتے رہیں گے ۔